منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نوارا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے قائدین و عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوان نسل کی تربیت کے لیے تحریر و تقریر کا جو سلسلہ قائم کیا ہے، اس نے نہ صرف عامۃ الناس کو حقیقت سمجھنے کے لائق بنایا ہے بلکہ خواص کی تربیت کا بھی سبب بنایا ہے۔
تقریب میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس سے پہلے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ تقریب کا اختتام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دعا سے ہوا۔
تبصرہ