تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما نعیم اشرف کی رہائش گاہ لمرک میں ایک پروقار اور روحانی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس نے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محفلِ میلاد کا آغاز حافظ گل نواز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں راجہ طاہر القادری، عمران صدیقی، تنویر احمد اعوان شامل تھے جبکہ بچوں میں عبدالرافع، محمد داؤد، عبدالسلام اور عمرالقادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سوشل میڈیا سیکریٹری فیاض احمد اور لمرک مسجد کے امام و خطیب حافظ گل نواز نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور میلاد منانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی شرط اولین ہے جس کی تکمیل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ممکن نہیں۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا مستحسن اور جائز عمل ہے بلکہ مادہ پرستی کے اس دور میں مسلمانوں کے دلوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینے کا انتہائی موثر تیر بہدف نسخہ ہے، جس کی آج امت مسلمہ کو ضرورت ہے۔
صدر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ وسیم بٹ نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تعارف پیش کیا اور پوری دنیا میں اور بالخصوص آئرلینڈ میں تحریک منہاج القرآن کے تحریکی و تنظیمی نیٹ ورک سے حاضرین کو آگاہ بھی کیا۔
محفل کے آخر میں تمام شرکاء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر تمام امت مسلمہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اختتام پر محفل میلاد کے میزبان اور تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما نعیم اشرف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض راقم الحروف اور صدر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ وسیم بٹ نے ادا کیے
رپورٹ: فرخ وسیم بٹ، لمرک آئرلینڈ
تبصرہ