جوہانسبرگ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی پروگرام

جشن عید میلاد النبیﷺ کے باسعادت موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کھاؤٹنگ ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام عظیم الشاں محفل نعت اور محفل سماع کا پروگرام 12ربیع الاول کی شام منہاج القرآن اسلامک وکمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور ثناء خوانِ مصطفیٰﷺ نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبولﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

پروگرام کے دوسرے مرحلے میں محفل سماع کا آغاز ہوا، جوہانسبرگ میں یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور شاندار پروگرام تھا۔ قوالوں نے جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے منفرد اور خوبصورت کلام پیش کئے۔ جسے شرکاء محفل نے بے حد سراہا۔

پروگرام میں ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ رانا آصف جمیل خان، منہاج القرآن انٹرنیشنل کھاؤٹنگ کی زونل قیادت، جوہانسبرگ کے عہدیداران اور قریبی شہروں سے احباب نے بھی خصوصی شرکت کی۔ صدر پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ افریقہ جاوید اقبال اعوان (پریٹوریا) بھی خصوصی طور پر اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

تبصرہ