منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کا تنظیمی اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر MQI KZN کی رہائش گاہ پر 20 اکتوبر کو منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کام پاک سے ہوا اور علامہ خواجہ محمد قاسم نقشبندی نے اس کی سعادت حاصل کی جبکہ درود پاک اسد حسینی نے پیش کیا۔

اجلاس میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر MQI KZN نے شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ محمد طاہرالقادری کا تحریکی ممبران کے لئے پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہر ممبر اپنی انفرادی اصلاح کی طرف توجہ دے اور روزانہ کے معمولات نماز اور مجالس درود شریف کا اہتمام کرے اور محبت علم اور امن کا پیکر بن کر مشن کے فروغ کے لئے محنت کریں۔

جنرل سیکرٹری MQI KZN عمیر صابر نے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام ممبر نئی تنظیم سازی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں۔ اس موقع پر شرکاء نے بھر پور تجاویز پیش کرتے ہوئے ڈربن ٹاون میں مشن کے کام کو مزید مضبوط کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

آخر میں مختلف شہری تنظیمات کے صدور اور جنرل سیکریٹری کے نام تجویز کئے گئے اور آئندہ پروگرام سے سب احباب اپنی اپنی تنظیمات کو مکمل کریں گے۔ اس موقع پر علامہ خواجہ قاسم نقشبندی کو ناظم دعوت و تربیت مقرر کیا گیا۔ عمر سلمان نے لائف ممبرشب حاصل کی۔ آخر میں نماز عصر باجماعت ادا کی اور اس کے بعد شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تبصرہ