منہاج القرآن نارتھمپٹن کے زیراہتمام دو روزہ یوتھ سیمینار 2019

A two-day seminar held on knowledge and companionship

منہاج القرآن نارتھمپٹن کے زیراہتام دو روزہ یوتھ سیمینار 2019 منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت ہالینڈ سے نوجوان سکالر شیخ محمد قاسم الازہری اور UK سے نوجوان سکالر شیخ بلال حسین نے کی۔ سیمینار کا موضوع ’’علم اور صحبت (Knowledge and Companionship)‘‘ تھا۔

سیمینار میں یوتھ کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف موضوعات پر لیکچر ز، سوال وجواباور مذاکراہ کا اہتمام کیا گیا اس پروگرام میں افریقہ ،بنگلہ دیش اور پاکستانی نوجوانوں نےبھر پور شرکت کی۔

سیمینار کا پہلا دن

سیمینار کا آغاز عمر محی الدین کی تلاوت اورمحمد عبداللہ کی نعت پاک ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد شیخ بلال حسین نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور منہاج القرآن کا تعارف اور سیمینار کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد شیخ محمد قاسم الازہری کا لیکچر شروع ہوا جس کا موضوع (علم دین کی اہمیت اور دور جدید) تھا۔ شیخ قاسم نے اس لیکچر مین دور جدید میں اسلامی علوم کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس سیشن میں موضوع سے متعلق سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ نماز ظہر اور لنچ بریک کےبعد دوسرا سیشن شیخ بلال حسین کے لیکچر سے ہوا جس کا موضوع (شکر گزاری) تھا۔ جس میں انہوں نے عمدہ انداز میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اللہ کا شکر گزار بندہ بن کر زندگی گزارنے کا درس دیا۔ اس سیشن میں بھی سوال وجواب بھی شامل تھے۔

سیمینار کا دوسرا دن

سیمینار میں دوسرے دن کا آغاز عمر محی الدین کی تلاوت اور سعد احمد کی نعت پاک ﷺ سے ہوا۔

پہلے سیشن میں شیخ محمد قاسم الازہری کے لیکچر کا بعنوان (آج کے دور کے امتی سے حضور پاک ﷺ کی محبت) کا آغاز ہوا جس میں انہوں نے بہت خوبصورت انداز میں نبی کریم ﷺ کی 1400 سال پہلے اپنی امتی سے محبت کو بیان کیا کہ کیسے آپ ﷺ نے اپنے امتی کو آج موجودہ زمانے میں رونما ہونے والی اچھی بری چیز سے آگاہ کیا۔ اس سیشن میں سوال و جواب کا دور بھی ہوا۔

A two-day seminar held on knowledge and companionship

نماز جمعہ کا خطبہ

شیخ محمد قاسم الازہری نے اپنے خطبہ جمعہ میں قرآن و حدیث کی روشنی میں وقت کی اہمیت کو اجاگر کیا کی کیسے آج کے دور میں نوجوان اپنے وقت کو درست طریق پر استعمال کر سکتے ہیں۔

دوسرا سیشن میں (صحبت کی اہمیت) کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ بلال حسین نے نوجوانوں کو ان کی زندگی کے ہر پہلو پر صحبت کے اثرات اوران سے پیدا ہونے والے نتائج کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا کہ آج کے دور جدید میں بری اور اچھی Friendship کیسے شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

سیمینار کا اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل دیا گیا اور تمام شرکا کو سرٹیفیکیٹ بھی دئیے گئے۔ سیمینار کا اختتام شیخ بلال حسین اور علامہ فضل حق (امام مرکزی بنگلہ دیشی مسجد) کی خصوصی دعا سے ہوا۔ یہ سیمینار انگلش زبان میں ہوا اور منہاج القرآن کے دونوں سکالر ز نے تمام خطابات کی Presentation پروجیکٹر میں بڑے خوبصورت انداز میں پیش کی۔

رپورٹ: محمد فیاض مغل نارتھمپٹن

A two-day seminar held on knowledge and companionship

A two-day seminar held on knowledge and companionship

تبصرہ