منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 113 واں ماہانہ حلقۂ درود اور درس عرفان القرآن کا پروگرام 14 اگست 2019 بروز اتوار بعد از نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں تلاوت قرآن کریم قاری ذاکر رفیق اور علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن نے درود شریف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد عزیز علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ نے ذکر کروایا اور طہارت قلبی اور محب الہی کے موضوع پر خطاب فرماتے ہوئے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیھم السلام کی محبت اور عظیم قربانی کا ذکر بھی کیا۔
اسد حسینی نے پروگرام کے اختتام پر سلام پڑھا اور ڈاکٹر حافظ محمد مقصود سیالوی نے پاکستان کے عظیم ثناء خوان جناب ذوالفقار الحسینی مرحوم اور منہاج القرآن ایسٹرن کیپ کے ناظم چوہدری اصغر وڑائچ کے والد گرامی کے بلند درجات اور چوہدری افضل دتہ کی والدہ ماجدہ کی صحت یابی کے لئے دعا شفاء فرمائے اور اس کے بعد نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی اور مہمانان گرامی کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
پروگرام میں تحریک کی علاقائی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI، چوہدری محمد افضل دتہ نائب صدر MQI KZN، چوہدری ظاہرMYL، اسد حسینی فنانس سیکریٹری عبداللہ عمیر صابر ناظم MQI، مشتاق اور رفقاء نے فینکس سے، ذاکر رفیق، حافظ نادر علی، عمر سلیمان، شیخ عباس، شیخ خالد، شاہ جہان صدر MQI پائن ٹاون نے خصوصی شرکت کی۔
تبصرہ