منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام عید ملن و دعائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 16 جون 2019ء کو نماز مغرب بمقام علی ریسٹورینٹ قوین سٹریٹ ڈربن ساؤتھ افریقہ میں عید ملن پارٹی اور نئے ریسٹورینٹ کی اوپننگ کے سلسلہ میں محمد آصف بھائی نے منہاج القرآن کے مقامی احباب سے ملکر ایک پروگرام منعقد کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، قاری نادر رفیق، درود پاک ذاکر رفیق نے تلاوت کی جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت علامہ ایوب طفیل صدر MQI DURBAN، علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر نٹال اور صوفی ظفر اقبال نقشبندی نائب صدر نے حاصل کی۔

پروگرام میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی (صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ) نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا اور اس موقع ہر شہداء ماڈل کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرہ خاندانوں اور حصول انصاف کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

پروگرام میں اسد حسینی فنانس سیکریٹری، شیخ خالد شاہ جہان، فیاض احمد، عابد منیر، محمد آزاد، ڈاکٹر محمد شاھد، مجتبی اسلام علی قریشی صدر پاکستان ایسوسی ایشن کلئیر ووڈ اور کثیر تعداد میں رفقاء و اراکین منہاج القرآن نے بھی بھر پور شرکت کی۔ آخر میں محمد آصف اور فیملی کی طرف سے مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

تبصرہ