منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام بچوں کے لیے اسلامی تعلیمات پر مشتمل نصاب ’’اسلام فار کڈز‘‘ کی لانچنگ 28 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب رونمائی میں نارتھمپٹن کے ڈپٹی میئر چوھدری ناظم نے خصوصی شرکت کی جبکہ لیبر گروپ کی ڈپٹی لیڈر Councillor Jane Birch مہمان خصوصی تھیں۔
نارتھمپٹن اور اس کے گردونواح سے اسلامک سنٹر و مساجد کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ مقامی سکولز، نارتھمپٹن شائر کی لائبریریز کو بھی دعوت دی گئی تھی۔تقریب میں لیبرگروپ کی ڈپٹی لیڈر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عمدہ اور شاندار کام ہے، جس سے سکولز، لائبریریز کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
افتخار چیف ایڈیٹر کشمیر پوسٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن یوکے کے اس کام کو بہترین کاوش قرار دیا۔ منہاج کالج مانچسٹر کے جونئیر ٹیچر وقاص امین نے پروجیکٹر پر سلیبس کی پریزینٹیشن پیش کی۔
پروگرام میں علامہ سیف الاعظم نے اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری ادا کی جبکہ پروگرام کے آغاز میں قرآن مجید کی تلاوت فواد احمد اور نعت خوانی فیصل مقصود نے کی۔ آخر میں مفتی علوی نے دعا کروائی۔
تبصرہ