کویت: فروانیہ میں ہفتہ وار محفل ذکر

کویت میں حلقہ درود

منہاج القران انٹرنیشنل کویت کی زونل تنظیم فروانیہ کے زیراہتمام ہفتہ وار محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرا کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جسکی سعادت حافظ نثار نے حاصل کی۔ حمد باری تعالی کا نذرانہ حافظ نثار نے پیش کیا، سابق صدر منہاج القران انٹرنیشنل کویت منیر احمد قادری سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں قصیدہ بردہ شریف کے چند اشعار پیش کئے۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت شبیر عسکری نے حاصل کی جبکہ استاد رمضان نے انتہائی پر سوز انداز میں ثنا خوانی کی۔

پروگرام میں علامہ عدنان احمد نے واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خطاب کیا۔ اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان ’’واقعہ معراج کی سائنسی حوالے سے تشریح‘‘ بذریعہ ویڈیو لنک دکھایا گیا۔

آخر میں صدر زونل تنظیم فروانیہ محمد سلیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ محفل کے تمام حاضرین نے کھڑے ہوکر باادب درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور دعاء خیر علامہ منیر احمد قادری نے کروائی۔ پروگرام کے بعد حاضرین محفل کے لئے عشائیے کا وسیع بندوبست تھا۔

کویت میں حلقہ درود

کویت میں حلقہ درود

تبصرہ