ڈبلن آئرلینڈ ۔۔۔ فرخ وسیم بٹ ۔۔۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مساجد میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مسلح افراد نے جدید اسلحہ کے ساتھ نہایت سفاکی اور بے دردی کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ کرکے پچاس افراد کو شہید کیا اور تقریبا 48 افراد شدید زخمی ہوئے دہشت گردی کے اس ہولناک واقعہ نے پورے عالم اسلام میں نہایت غم و غصہ اور بالخصوص بیرون ممالک میں بسنے والے مسلمانوں میں خوف کی کیفیت کو پیدا کیا اور وہاں پوری دنیا کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا، اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے آئرش پارلیمنٹیرین، سینیٹرز اور کونسلر سے خصوصی ملاقات کی جن میں ممبر آف پارلیمنٹ جیک کے ہل (ترجمان فوڈ اینڈ ہارٹیکلچر، ٹیمی ڈولی (ترجمان کمیونیکیشن اینڈ نیچرل ریسورسز، مارگریٹ مرفی اومہنی (ترجمان ڈس ایبیلٹی) نائل کولن (ترجمان فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ) مائیکل میک گراتھ (ترجمان فنانس) سینیٹر مارک دہلی (ترجمان فارن افیئرز اینڈ آئرش اوورسیز اور کونسلر سٹی کارلو فینٹن فیلان شامل تھے۔
انہوں نے وسیم بٹ سے کرائسٹ چرچ مسجد میں دہشتگردی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت خطرناک تھا اور ہم اس دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اتھارٹی کو چاہیے کہ وہ ان عناصر کو ڈھونڈ کر سخت سے سخت قانونی کارروائی کرے، یہ انسانیت ظلم کا بدترین واقعہ ہے جس پر ہمیں بہت افسوس ہے ہماری پوری ہمدردیاں اس دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد اور ان کی فیملیز کے ساتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اس دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کی خبر سنتے ہی نیوزی لینڈ کے سفارتخانہ ڈبلن میں رابطہ کرکے اپنی پارٹیز اور آئرش عوام کی طرف سے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ وسیم بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند انتہا پسندوں کی وجہ سے اسلام کو بد نام کیا جا رہا تھا، ایسے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا کے سامنے اسلام کا دو ٹوک مؤقف قرآن و سنت کی روشنی میں واضح کیا، اسلام کا پیغام امن، محبت، سلامتی، بھائی چارہ، عدل و انصاف اور مساوات پیش کیا، وسیم بٹ نے کہا کہ آج اگر پوری دنیا دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ سے استفادہ کرنا چاہیے۔
تبصرہ