منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ: 109 واں ماہانہ حلقہ درود و درس عرفان القرآن

منہاج القران انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 109واں ماہانہ حلقۂ درود اور درس عرفان القرآن مؤرخہ 3 مارچ 2019 بروز اتوار بعد از نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا، جس میں تلاوت قرآن کریم کا شرف قاری مسعود قادری نے حاصل کیا جبکہ علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن نے درود شریف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

محفل میں علاقائی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی ۔ علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI اشفاق احمد اور مشتاق اور رفقاء نے فینکس سے، ذاکر رفیق، حافظ نادر علی، عمر سلطان، شیخ عباس، شیخ خالد، صدر MQI پائن ٹاؤن سے خصوصی شرکت کی۔

اس محفل کی زینت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد عزیز علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ نے ذکر کے بعد خطاب کرتے ہوئے سامعین کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ ہم سب منہاج القرآن کے تحت حلقہ درود کے پروگرام میں اپنی روحانی اصلاح اور دل کی صفائی کے لئے یہاں اکٹھے ہوتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ شیخ الاسلام کے دیئے ہوئے اس عظیم مصطفوی مشن منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ مل درود و سلام کی محافل گھر گھر میں منعقد کر نے کی کوشش جاری رکھیں اور روزانہ درود سلام پڑھنے کی عادت بنائیں۔ اسلام کا پیغام امن اور عشق مصطفیٰ ﷺ کو ہر خاص وعام تک پہنچائیں۔

پروگرام کے اختتام پر سلام پڑھا اور دعا منگوائی گئی اور اس کے بعد نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی اور مہمانان گرامی کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

تبصرہ