سوازی لینڈ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں زندگی کےمختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں ساؤتھ افریقہ کے علاوہ دیگر قریبی ممالک سے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مختلف تنظیمات بھی پروگرام میں شریک ہوئیں۔

سوازی لینڈ کے کنوینیئر محمد عظیم اور ڈپٹی کنوینیئرمحمد تحسین نے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی معرکہ آراء تصنیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت کو اُمت مسلمہ کے لئے ایک نعمت غیر مترکبہ قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوازی لینڈ کےلئے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے متعدد سیٹس کی ڈیمانڈ پیش کی۔ رانا آصف جمیل نے نو منتخب عہدیداران کو سوازی لینڈ میں مشن کے فروغ کےلئے ضروری معلومات سے آگاہ بھی کیا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ