ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی سنٹر کے زیراہتمام طلباء کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

منہاج القرآن ڈنمارک ویلبی سنٹر میں تقریب تقسیم اسناد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی ڈنمارک کے زیراہتمام 2 فروری 2019 کو سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک شیخ اشفاق احمد، صدر منہاج القرآن ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور احمد اور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں بچوں، والدین اور کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں تلاوت نعت تقاریر کوئز اور خصوصی طور پر اردو زبان کی اہمیت پر مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور طلباء کو سرٹیفکیٹس اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو میڈلز بھی دئیے گئے۔

اس موقع پرمفتی ارشاد حسین سعیدی نے دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈنمارک میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو منہاج القرآن کے اداروں سے اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے کے حوالے سے تلقین بھی کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی صبغت ریاض نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں علامہ قاری ظہیر احمد ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی ڈنمارک نے دعا کرائی۔

تبصرہ