منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ساؤتھ افریقہ کی جانب سے اسلامک و کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں نئے سال 2019 کے آغاز پر دوسری سالانہ سوشل ویلفیئر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مستحق بچوں اور بوڑھوں میں کپڑے، بسکٹ، سویٹس، چپس، کھانا تقسیم کیا گیا۔ بچوں میں خوبصورت کھلونے اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران سمیت رانا آصف جمیل اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران بھی تقریب میں موجود تھے۔ لوکل کمیونٹی کی جانب سے منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
تبصرہ