علامہ حافظ نذیر احمد قادری کا دورہ برطانیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے مرکزی رہنماء و سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے 16 سے 20 دسمبر 2018ء کے دوران نارتھمپٹن برطانیہ کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے مختلف نشستوں میں شرکت کی اور خطاب کیے۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان و رفقاء، کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے آپ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے میں حافظ نذیر احمد نے تحریک منہاج القرآن کا پیغام پیش کیا۔ علامہ نذیر احمد قادری دورہ یوکے مکمل کرنے کے بعد 20 دسمبر 2018ء کو یوکے سے ہالینڈ روانہ ہو گئے۔

نارتھمپٹن میں تربیتی کیمپ

منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھمپٹن کے زیراہتمام 16 دسمبر 2018ء کو کارکنان اور رفقاء کیساتھ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ حافظ نذیر احمد قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر آپ نے تربیتی خطاب کیا۔ جس کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ آخر میں فیملیز کا ڈنر بھی ہوا۔

بڑی گیارہویں شریف کا پروگرام

منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھمپٹن کے زیراہتمام 17 دسمبر 2018ء کو بڑی گیارہویں شریف کا پروگرام ہوا، جس میں رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد فواد احمد نے نعت مبارکہ اور منقبت غوث الاعظم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ پروگرام میں علامہ نذیر احمد قادری نے ’’تعلیمات غوث الاعظم‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض فیاض مغل نے ادا کیے۔ آخر میں لنگر غوثیہ سے تواضع کی گئی۔ جس کے بعد حافظ نذیر احمد سے پروگرام میں شریک لوگوں نے ملاقاتیں کی۔

نارتھمپٹن میں ڈنر پروگرام

تحریک منہاج القرآن نارتھمپٹن کے رفقاء و کارکنان کے لیے ملاقاتی ڈنر و دعوت کا اہتمام 18 دسمبر کو کیا گیا، جس میں حافظ علامہ نذیر احمد قادری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالرحمن نے تلاوت قرآن مجید کی جبکہ نعت مبارکہ نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھمپٹن محمد اسد اللہ نے پڑھی۔

علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے اظہار خیال کیا، جس کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ دعا سے پہلے پرتکلف ڈنر دیا گیا۔ آخر میں عابد حسین خان اور ان کی فیملی، محمد نعیم اور ان کی فیملی نے منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ لی۔

 سیاسی و سماجی شخصیات کیساتھ ملاقاتیں

دورہ برطانیہ کے دوران حافظ نذیر احمد سے نارتھمپٹن کی اہم سیاسی و سماجی اور کاروباری شصخیات کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ ان میں چوہدری افتخار احمد کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد نائب صدر نارتھمپٹن محمد رشید کی رہائش گاہ پر ڈنر ہوا۔ اس موقع پر محمد رشید نے سات فیملیز کو منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت بھی دی جبکہ حافظ نذیر احمد نے فیملیز کو تحریک منہاج القرآن و قائد تحریک بارے اگاہ بھی کیا۔

عابد حسین اور ان کی فیملی نے بھی حافظ علامہ نذیر احمد قادری سے ملاقات کی، اس موقع پر آپ نے تحریک منہاج القرآن کا عالمی و آفاقی پیغام علم و امن دیا۔

رپورٹ: فیاض مغل

تبصرہ