میسور: منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام بچوں کا مقابلہ نعت اور سیرت النبی کوئز

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام میسور میں سکول کے چھوٹے بچوں کے درمیان مقابلہ نعت اور سیرت النبی کوئز منعقد ہوا۔ کوئز اور مقابلہ نعت میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ منہاج نیشنل انگلش سکول میں منہاج النبی انٹرا سکول نعتیہ مقابلہ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں بچوں نے ثناء خوانی کر کے اپنے بھرپور فن کا مظاہرہ کیا۔

سیرت النبی کوئز مقابلے 8 دسمبر 2018ء کو ہوا۔ جس میں بچوں نے سیرۃ الرسول کے موضوع پر تحریری کوئز میں حصہ لیا۔ اس مقابلہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مطہرہ اور حیات طیبہ پر سوالات شامل تھے۔

تبصرہ