منہاج القرآن پائن ٹاون کی تنظیم اور محمد ندیم نے ملکر جامع مسجد پائن ٹاون میں سالانہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں محفل کا انعقاد 25 نومبر 2018ء کو بعد نماز عصر کیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں مسلم تاجر شریک ہوئے، شیخ خالد، اسد حسینی۔ عبد اللہ، عمر سلمان، محمد ندیم، عبداللہ جان اور محمد اکرام نے بھی محفل میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت کلام پاک کی سعادت ذاکر رفیق MYL اور درود شریف و نعت پاک کی سعادت محمد حسنین، محمد اکرام، حافظ نادر، علی رفیق اور محمد محسن نے حاصل کی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ نے جشن عید میلادالنبی ﷺکے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس عظیم شخصیت کے صدقہ میں ہمیں اللہ پاک نے اپنی عظیم نعمتوں سے نوازا اس کی ولادت پر ہمیں بھر پور طریقے سے خوشیاں منا نی چاہیے۔ ہمیں کثرت سےدرود پاک پڑھنا چائیے۔ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سر پرستی میں پوری دنیا میں درود پاک کی مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ اس امت کا تعلق آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ مضبوط ہو۔ آخر میں سلام و دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ آخر میں دوست احباب میں لنگر پیش کیا گیا۔
تبصرہ