منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام گرے اسٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں 4 نومبر 2018ء کو 105 واں حلقۂ درود اور درس عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔
اس پروگرام میں تحریک کی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے دور دراز علاقوں سے کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی، علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن، علامہ محمد ابراہیم (انڈیا)، اسد حسینی پائن ٹاون، ملک محمداکرام، عمر سلطان، شیخ خالد، عبداللہ جان احمد بھائی، محمد اشرف اور عابد منیر صدرMQI ساوتھ بیچ، ڈاکٹرحافظ مقصود احمد نے ایسٹرن کیپ سے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام میں ختم درود کے بعد امام مسجد ہذا حافظ محمد اشرف پیر نے تلاوت کلام
پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ ملک اکرام اور قاری محمد سعید قادری نے نعت خوانی کی۔
علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اللہ کے نیک بندوں کی مجالس
کی اہمیت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ان نیک بندوں
کی سنگت اختیار کرنے کا حکم دیا ہے، جو اپنے رب کو صبح شام یاد کرتے ہیں اور اگر تم
ان نیک بندوں سے محبت کروگے تو قیامت کے دن اللہ پاک تمہیں انہیں کے ساتھ اٹھائے
گا۔
انہوں نے تمام دوستوں سے عرض کی کہ اس عظیم مصطفوی مشن منہاج القرآن انٹرنیشنل کے
ساتھ ملکر شیخ الاسلام کی سرپرستی میں اسلام کا پیغام امن اور عشق مصطفےٰﷺ کو ہر
خاص وعام تک پہنچانے کیلئے دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس مشن کے ساتھ وابستگی اختیار
کریں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد پاک کی آمد آمد ہے سب دوست مختلف مقامات پر کثرت سے
درود پاک کی محافل کا انعقاد کریں۔
پروگرام کے اختتام پرعلامہ ایوب طفیل قادری نے صلوۃ وسلام پڑھا اور ڈاکٹر حافظ
مقصود احمد سیالوی نے دعا کروائی۔ اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی اور شیخ
الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے بھی دعا ہوئی۔ آخر میں نماز
عشاء کے بعد مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا جبکہ مسجد سے باہر غرباء میں بھی کھانا
تقسیم کیا گیا۔
تبصرہ