منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ نٹال کا ماہانہ اجلاس اوورپورٹ میں 29 تمبر 2018 کو منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ اجلاس تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا جس کی سعادت عمیر صابر نے حاصل کی۔
اجلاس میں مرکزی عالمی میلاد کانفرنس اور ذونل سطح پر میلاد کے پروگرامز کے انعقاد کے لئے فیصلہ جات کئے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ محافل حلقہ درود میں کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر ایگزیکٹیو ممبران میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
میلاد کانفرنس کے لئے باقاعدہ فنڈ مہم کا آغاز کیا گیا جس میں پہلی ڈونیشن علامہ طاہر رفیق اور اُن کی فیملی نے جمع کروائی۔ میٹنگ میں شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا، جس کے بعد دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔
تبصرہ