منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ بیچ ڈربن کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی نشست21 اکتوبر 2018ء کو بعد از نماز مغرب صدر MQI ساوتھ بیچ عابد منیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میں عمیر صابر فینکس سے، علی قریشی کلئیر وڈ سے، فقیر حسین بھوٹر اور پورٹ سے اپنے دوستوں کے ہمراہ جبکہ سنٹرل ڈربن سے صوفی ظفر اقبال نقشبندی، محمد آزاد، ثاقب نثار اور علامہ ایوب طفیل قادری نے بھی پروگرام میں بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
عمیر صابر جنرل سیکریٹری KZN نے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا۔ علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن نے درود شریف جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت صوفی ظفر اقبال نقشبندی نے حاصل کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو لنک پر تربیتی حوالے سے خطاب سنایا گیا۔
پروگرام میں علامہ ایوب طفیل نے بھی تحریکی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ دیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملکر دین کی سر بلندی کے لئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے کام کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشاعت دین کا کام فرائض نبوت میں شامل ہے۔ آج یہ ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کام کو جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ دور حاضر کی عظیم شخصیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور آپ کی عظیم تحریک کے ساتھ ہم وابستہ ہیں، جو اسلام کا پیغام امن شرق سے غرب تک پھیلانے میں مصروف ہے۔ پورے افریقہ میں ہمیں اسلام کا پیغام پھیلانے کی بھر پور کوشش کرنا ہوگی۔
عمیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب شیخ الاسلام سے اپنی سنگت برقرار رکھنے کے لیے روزانہ آپ کا خطاب سنیں اور اپنے دوستوں کو بھی دعوت دیں۔ اس موقع پر تنظیم سازی کرتے ہوئے نئے دوستوں کو شامل کیا گیا۔ KZN نٹال کی صوبائی تنظیم میں صوفی ظفر اقبال نقشبندی نائب صدر دوئم، فقیر حسین رابطہ سیکریٹری، ڈربن تنظیم میں علی قریشی کو رابطہ سیکریٹری، ساوتھ بیچ تنظیم میں محمد فرحان کو جنرل سیکریٹری، امتیاز سیکریٹری نشرواشاعت، ثاقب نثار رابطہ سیکریٹری اور سہیل بطور فنانس سیکریٹری نامزد کیے گئے۔ اس موقع پر صوبائی تنظیم کی طرف سے نئے دوستوں کو خوش آمدید کہا گیا اور مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پر علامہ طاہر نقشبندی نے کہا کہ ہم سب ملکر سنٹرل ڈربن کی تنظیم کو مظبوط کرنے کے لئے دو ہفتے کا ٹارگٹ دیتے ہیں، اس دوران سب ممبر اپنے دوستوں سے بھر پور رابطہ کریں اور نئے احباب کو تنظیم میں شامل کریں۔ کم از کم دس افراد کو تیار کریں جو سنٹرل ٹاون میں ہی رہتے ہوں۔ پروگرام میں نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی جبکہ آخر میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے دعا کرائی اور پروگرام کے بعد عابد منیر اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے مہمانوں کو پر تکلف ضیافت دی گئی۔
رپورٹ: طاہر رفیق نقشبندی (صدر منہاج القران انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ)
تبصرہ