منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے عظیم الشان دینی و تعلیمی پراجیکٹ ’’مدینۃ الزہراء‘‘ میں اسلامک سٹڈیز کے دوسالہ نئے اسلام کورس کی کلاسز کی طالبات کے لیے 29 ستمبر2018 ایک خصوصی تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طالبات اور انکے والدین نے بھرپور شرکت کرکے اپنی دلچسپی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پرنسپل و ڈائریکٹر مدینۃ الزہراء شیخ محمدافضل سعیدی نے شرکائے تقریب کو خوش آمدید کہا اور دو سالہ اسلامک سٹڈیز کی نصابی کتب کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے قرآن مجید و احادیث نبوی ﷺ کے منتخبہ ابواب پر مبنی بنیادی دینی تعلیمات، عقائد، فقہ، عربی گرامر کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی ’’امن و آشتی اور باہم معاشرتی استحکام‘‘ کے موضوعات پر اہم تصانیف کا تعارف پیش کرتے ہوئے یورپ میں مقیم آئندہ نسلوں کے لیے اس نصاب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تقریب میں موجود اساتذہ کا تعارف بھی کروایا گیا۔ اساتذہ کرام نے پوری محنت و خلوص اور توجہ سے طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب کے آخر میں 2 سال سے جاری ’’اسلامک سٹڈیز کورس‘‘ مکمل کرنے والی خوش نصیب طالبات میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر طالبات اور انکے والدین نے مدینۃ الزہراء کے تعلیمی نظام پر اپنے بھرپور اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔
مختصر دعا اور ریفریشمنٹ کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
رپورٹ : نعیم رضا قادری
(مدینۃ الزہراء۔ بریڈ فورڈ ۔ برطانیہ)
تبصرہ