منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ میں MQI نٹال کی صوبائی اور علاقائی تنظیموں اور عہدیداروں نے علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القران نٹال کی سربراہی میں MQI دبئی سے تشریف لائے ہوئے مہمان گرامی صابر حسین گجر صدر اور جوہانسبرگ سے پاکستان عوامی تحریک ساوتھ افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ میں تحریکی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اس موقع پر صابر گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہ علامہ طاہر رفیق کی وساطت سے دورہ ہوا، یہاں منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دبئی آمد پر منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے کام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا تھا۔ ہمیں ممبر شپ اور حلقہ ہائے درود کے ذریعے سے اس مشن کو مزید آگے بڑھانا ہے۔
ڈربن کے صدر علامہ ایوب طفیل قادری ، اشفاق احمد پائن ٹاون، اسد حسینی، شیخ خالد ، محمد عمر ، فیاض احمد، شہباز احمد فینیکس سے عمیر صابر ساوتھ بیچ کے صدر عابد منیر ایسٹرن کیپ صوبہ سے ناظم علماء کونسل علامہ لطیف چشتی صاحب نے اس عشائیہ میں شرکت کی۔
آخر میں سب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دور دراز علاقوں سے تشریف لائے آخر میں ایوب قادری اور صابر حسین نے سلا م پڑھا اور دعا مانگی۔ جس کے بعد فیاض احمد اور عمیر صابر کی طرف سے پھر تمام دوستوں کو پاکستانی ریسٹورینٹ پر پر تکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔
تبصرہ