ساؤتھ کوریا: محمد افضل گجر کو بہترین شہری کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

منہاج القرآن انٹرنیشنل آنس شیوا (ساؤتھ کوریا) کے نائب صدر محمد افضل گجر کو ممبر آف پارلیمنٹ شی ہنگ کی جانب سے Best Citizen کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے صدر شہزاد بھٹی، ناظم مردان علی قادری اور جملہ ایگزیکٹو ممبران نے محمد افضل گجر کو اس سرٹیفکیٹ کے ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات اور کوریا کے قوانین کے احترام کے عوض ملنے والے اعزاز کو سراہا۔

محمد افضل گجر نے سرٹیفکیٹ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیشک اللہ رب العزت نے مجھے توفیق دی کہ میں اس قابل ہوا مگر اس سب کے پیچھے میرے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور عظیم مشن منہاج القرآن کا پلیٹ فارم ہے جس نے میری ایسی تربیت کی اور مجھے ایک اچھا اور فرض شناس شہری بننے میں معاونت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے صدر شہزاد علی بھٹی نے محمد افضل گجر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے جملہ رفقا واراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مصطفوی مشن کے افکار اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کو سمجھ کر ان کے دست و بازو بننے پر زور دیا۔

رپورٹ: شعبہ نشرواشاعت ساؤتھ کوریا

تبصرہ