شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرینکفرٹ جرمنی میں ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور ایمان کی اساس اچھے اخلاق پر ہے۔ پروگرام میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ جو نیکی کی راہ پر چلنا چاہتا ہے اور اپنی دنیا و آخرت دونوں سنوارنا چاہتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ عمدہ اخلاق کا دروازہ اپنی طبیعت پر کھولے۔ کنجوسی کی جگہ سخاوت، جھوٹ کی جگہ سچ، جھگڑے کی بجائے عفو و درگزر اور معاف کرنا آجائے۔
آپ نے کہا کہ اگر دل میں رحمدلی، نرمی، محبت اور وسعت آجائے، تکبر کی بجائے
تواضع و انکساری آ جائے اور دوسروں کے عیب دیکھنے کی بجائے دوسروں کی خوبیاں دیکھنا
آجائے تو آپ اللہ کے محبوب ہو گئے۔ اسلام اور ایمان کی اساس اچھے اخلاق پر ہے۔
آپ نے مزید کہا کہ ظاہری شان و شوکت نہیں بلکہ مَن کی نرمی سے دین بنتا ہے اور اعلی
اخلاق ولایت کا دروازہ ہیں۔ اعلی اخلاق دین کی روح ہے، اس سے اللہ کی قربت کا راستہ
کھلتا ہے۔ جتنے اخلاق اعلی ہوتے جائیں گے اتنی اللہ کی قربت نصیب ہوتی جائے گی۔ اس
طرح اللہ کی مخلوق سے جتنے تعلقات اچھے ہونگے، اتنا ہی اللہ سے تعلق مضبوط ہو گا۔
تبصرہ