منہاج القرانانٹرنیشنل بریشاء کے ڈائریکٹر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی کے والد گرامی سید عاشق حسین شاہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں بریشاء اور گردونواح سے شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت خواں حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا، جن میں علی رضا، عثمان زیب، راجہ اورنگزیب، عتیق کھٹانہ اور افضال سیال شامل ہیں۔ علامہ حافظ آصف محمود ڈائریکٹر مرکز السلام کوریجو، علامہ وقار احمد قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں دعا اور ایصال ثواب کے موضوع پر مدلل گفتگو فرمائی۔
پروگرام کے آخر میں ختم پاک ہوااور حاضرین کی تواضع لنگر سے کی گی۔ اس محفل میں شہزاد بہادر نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔
اس سے پہلے یونان کے تنظیمی دورے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علامہ سید غلام مصطفی مشہدی سے ان کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیت کی۔ آپ نے سید عاشق حسین شاہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا بھی فرمائی۔
تبصرہ