شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ یوکے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے زیراہتمام خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، ڈاکٹر زاہد اقبال اور منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حسن اخلاق اور خود پر دوسروں کو ترجیح دینے والوں کو پسند کرتا ہے۔ معاشرتی سطح پر ہمیں اپنی طبعیتوں میں حسن اخلاق پیدا کرنا ہو گا۔ دوسرے لوگوں کے لیے ایثار، محبت اور تعاون کا جذبہ پیدا کرنا ہی انسانیت کی معراج کا نام ہے۔ ہمیں اس جذبہ کو انسانی فکر میں ڈھالنا ہوگا۔ کیونکہ اگر دلوں میں الفت، اخوت اور ایثار پیدا ہو جائے تو یہ انسانی ترقی کا راز ہے۔
عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اندھیرے میں روشنی کی کرن ہے۔ پاکستان اور پاکستان کے باہر اسلام کے علم، امن اور رواداری والے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ بیداری شعور کے لیے مشرق تا مغرب میری جدوجہد اور سفر آخری سانس تک جاری رہے گا۔ pic.twitter.com/tm4bT7l9xO
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) July 1, 2018
تبصرہ