منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی نے سٹی کونسل کے ساتھ مل کر ’’پیس سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا، جس میں سٹی میئر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے مختلف فورمز کے عہدیداران و کارکنان، مقامی تنظیمی نمائندوں سمیت پاکستانی و اطالوی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں انہیں دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک کے سربراہ اور بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ کی کتاب کا تحفہ سٹی مئیر اور حاضرین کو پیش کیا گیا۔
تبصرہ