اٹلی: شہدائے سانحہ ماڈل ٹاون کے لیے دعائیہ تقریب

منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل کے عظیم شہداء کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔ بعد ازاں محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے طالب علم محمد حسن نے حاصل کی۔ ثناء خوان مصطفی میں ناصر حسین اور حافظ محمد عثمان نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر وقار احمد قادری ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی نے خطاب کیا اور شہید کا معنی ومفہوم قرآن و حدیث کی روشنی میں بڑے مدلل انداز میں پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ