ساوتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف ’’سالیڈیرٹی مارچ‘‘ ہوا، جس کی قیادت ANC کے لیڈر مانڈلا منڈیلا نے خصوصی شرکت کی۔ مارچ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ KZN کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبند ی، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن یونٹ کے صدر علامہ محمد ایوب طفیل قادری اور دیگر رہنماوں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے بھی مارچ شرکت کی۔
اسکے علاوہ ڈپٹی میئر ڈاکٹر فوزیہ پیر بشپ فلپس سمیت دیگر مختلف مذہبی و سیاسی لیڈروں، فلسطینی سفیر اور پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے رہنما بھی مارچ میں شریک تھے۔ مارچ میں فضا مانڈلا منڈیلا کے نعروں ’’تکبیر‘‘ سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر شرکاء نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آزاد فلسطین کے لیے آواز اٹھائی۔
تبصرہ