میلبورن: منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا کے زیراہتمام باجماعت نماز تراویح کا اہتمام

رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا آسٹریلیا کے زیراہتمام منہاج سٹی Mount Cottrell میں باجماعت نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نماز تراویح کی امامت کے لیے سفیر یورپ حافظ نذیر احمد قادری ہالینڈ سے تشریف لائے ہیں۔ تراویح کے ساتھ ساتھ تفسیر قرآن کا بھی اہتمام ہے، جس میں الحافظ علامہ نذیر احمد تفسیر قرآن بھی بیان کریں گے۔ منہاج القرآن وکٹوریا کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر مسلم کمیونٹیز کو بھی نماز تراویح کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

تبصرہ