عالمی شہرت یافتہ نعت خواں اور منہاج القرآن انٹرنیشنل (گلاسگو، سکاٹ لینڈ) کے رفیق میلاد رضا قادری نے یکم مئی 2018 کو جوہانسبرگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے اسلامک و کمیونٹی سنٹر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل خان اور زونل و ذیلی تنظیمات کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ میلاد رضا قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران کی گرانقدر خدمات کو بے حد سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
میلاد رضا قادری کو ساؤتھ افریقہ میں مشن کی سرگرمیوں اور نئے سنٹر کے قیام کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
تبصرہ