منہاج القران انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبند ی اور اشفاق احمد پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن پائن ٹاون کا وزٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے نٹال تنظیم کے علاقائی ممبران کے اجلاس میں شرکت کی۔ تنظیمی اجلاس میں محمد اویس، محمد اکرام، حیدر علی اور محمد ثاقب شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ طاہر رفیق نے پائن ٹاون میں تحریکی سرگرمیوں اور ممبرشپ کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
پائن ٹاون تنظیم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ منہاج القرآن کہ جلد نئی ممبر شپ کا اجراء ہو رہا ہے، جبکہ ماہانہ پروگرام کو بھر پور تیاری کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ قریبی ٹاون شیلکر میں بھی باقاعدہ پروگرام منعقد کریں گے۔ ملاقات کے بعد اسد حسینی کی رہائش گاہ پر مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تبصرہ