مودنہ (اٹلی): منہاج القرآن سسٹر لیگ کی رہنما حفصہ علی کی ’’ترکش، اٹالین پبلک اینڈ کرمنل لاء کانفرنس‘‘ میں شرکت

مودنہ (اٹلی) اور رجو ملیا یونیورسٹی کے زیراہتمام استنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلی ترکش اٹالین ’’پبلک اینڈ کرمنل لاء کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’’جمہوری سیکولر ملک میں دہشت گردی اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے قانونی تجاویز‘‘ تھا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن سسٹر لیگ اٹلی کی رہنما حفصہ علی (دختر چوہدری محمد علی بھاگت ناظم منہاج القرآن ایجوکیشن اٹلی) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی نمائندگی کی جو کہ مودنہ یونیورسٹی میں لیگل سٹڈی کی طالبہ ہیں۔ کانفرنس میں او سی ایس اے اور نیٹو کیلئے اٹلی کے سابق سفیر Gabriele checchia فیرارا یونیورسٹی سے Michele Pifferi اور ترکی سے دس رکنی وفد نے شرکت کی۔ ترکی سے شرکت کرنے والوں میں Esra Cetinkaya ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل پروسیجر لاء استنبول یونیورسٹی پروفیسر Adem Sozuer ڈاکٹر Serdar Talas اسٹنٹ پروفیسر Muhammad assi پروفیسر Arslan oncu اور دیگر شامل تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حفصہ علی نے کہا کہ عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و فکری اور تحقیقی کاوشوں کو آج پوری دنیا اُن کی عظیم خدمات کا اعتراف کرچکی ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر حفصہ علی نے ترکی استنبول یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل پروسیجر لاء کے پروفیسر ڈاکٹر Adem sozuer کی قیادت میں دس رکنی وفد سے بھی ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام کا دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف تاریخی فتویٰ بھی پیش کیا۔ مہمانوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادی کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور اس کو پڑھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور مرکزی ایجوکیشن منہاج القرآن اٹلی محمد علی بھاگت کی صاحبزادی حفصہ علی نے شرکت کی انہوں نے شرکاء سے بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کاششوں سے آگاہ کیا اور ترکش وفد کا فتوی پر مشتمل کتاب تحفہ میں دی۔ اس موقع پر مودنہ اور فیرارا یونیورسٹی کے پروفیسرز نے بھی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب کے حصول کی خواہش کا اظہار کیا۔

رپورٹ : حسن زمان تارڑ

تبصرہ