منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام منہاج سٹی (منہاج القرآن اسلامک سنٹر میلبورن، وکٹوریہ) میں ماہانہ درس قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیر منہاج ایشیا پیسفیک کونسل علامہ الشیخ رمضان قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ ماہانہ درس قرآن میں شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ امیر منہاج ایشیا پیسفیک کونسل علامہ الشیخ رمضان قادری نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفر معراج النبیﷺ پر گفتگو کی۔ پروگرام کا اختتام درودوسلام سے اور دُعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ