پریٹوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام محفل سماع

منہاج القران انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ GP یوتھ لیگ کے صدر محمد بلال اعوان کی تقریب ولیمہ کے موقع پر 31 مارچ 2018ء کو پریٹوریا میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام منعقد کیا گیا۔

محفل سماع و ولیمہ تقریب میں جنوبی افریقہ سے منہاج القران، عوامی تحریک اور یوتھ لیگ جنوبی افریقہ کے قائدین و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں علامہ محمد لطیف چشتی، علامہ طفیل بدر، علامہ ایوب طفیل، علامہ طاہر رفیق، علامہ نور احمد، سلیم نذر، رانا آصف جمیل، محمد مدثر، اسد حسینی، افضل چوہدری، عمیر صابر، ذاکر چوہدری، طاہر چوہدری، عبدالکریم کے علاوہ پاکستان ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور آصف عباسی نائب صدر مقامی علماء اکرام، تاجر کمیونٹی اور فیملی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

جاویداقبال اعوان صدر PAT نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ محفل سماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شان میں بھی کلام پڑھا گیا۔ جس سے محفل کی رونق دوبالا ہوگئی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے دولہا کو مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ