پریٹوریا اور کلیئرووڈ سے وفد نے10 اپریل 2018ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن ساؤتھ افریقہ کا وزٹ کیا۔ وفد میں محمد اقبال عبدالکریم، چاند بھائی اور محمد علی شامل تھے۔ وفد نے منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر ڈربن کا دورہ کیا اور صدر منہاج القرآن نٹال علامہ طاہر رفیق سے خصوصی ملاقات کی۔ علامہ طاہر رفیق نے مہمانوں کو منہاج القرآن کی عالمی سطح پر گرانقدر خدمات کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم اور دین مبین کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام کی کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔
تبصرہ