منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے عہدیداروں کے وفد، منہاج القرآن پورٹ شپ ٹاؤن، ڈربن، پائن ٹاؤن، ایسٹرن کیپ اور پاکستان عوامی تحریک افریقہ کے کنوینئر جاوید اقبال اعوان نے جوہانسبرگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے سنٹر کا وزٹ کیا۔ وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے عہدیداروں میں علامہ طاہر رفیق (صدر)، عمیر صابر( ناظم)، علامہ محمد طفیل بدر، علامہ لطیف چشتی، علامہ ایوب طفیل، چوہدری افضل دتہ، سلیم نذر، ڈاکٹر عرفان شامل تھے۔
اس موقع پر مرکزی ناظم اور زونل صدر رانا آصف جمیل اور زونل عہدیداران نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔ وفد کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوت قرآن مجیداور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ استقبالیہ میں علامہ طاہر رفیق، عمیر صابر، طاہرچوہدری، اسدحسینی، ذاکر رفیق اور جاوید اقبال اعوان نے اظہار خیال کیا اور جوہانسبرگ سنٹر کے قیام پر رانا آصف جمیل اورجملہ عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ