منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ منائی گئی۔ قائد ڈے پر 19 فروری 2018ء کو پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں علامہ حافظ نذیر احمد، منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے ڈائریکٹر علامہ یاسر نسیم اور پریزڈنٹ NEC نیدر لینڈ تسنیم صادق مہمان تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، نعت مبارکہ شیراز ملک نے پڑھی جبکہ علامہ یاسر نسیم نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمگیر خدمات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے آخر میں تمام معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا، آخر میں علامہ حافظ نذیر احمد نے شیخ الاسلام کی صحت سلامتی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تبصرہ