منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن سنٹر پر پرتگالی انجینئر کا قبول اسلام

منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جرمنی کے مرکز پر ایک پرتگالی نوجوان فلپ نے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اور منہاج القران انٹرنیشنل کی دین مبین کےلئے گرانقدر خدمات سے متاثر ہو کر قبول اسلام کر لیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن برلن قاری طارق علی نے جرمن انجینئر فلپ کو اسلام قبول کرایا۔ اس موقع پر فلپ نے اپنے لئے نیا نام عمر پسند کیا۔ نومسلم عمر برلن میں انجیئنرنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔

قبول اسلام کے بعد عمر نے بتایا کہ آج میری سالگرہ بھی ہے اسی وجہ سے میں نے آج کے دن کا انتخاب کیا ہے۔ بعد ازاں صدر MQI جرمنی میاں عمران الحق نے عمر کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انگلش ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر چوہدری رشید اورعثمان بشیر بھی موجود تھے۔اس مبارک نشست کا اختتام قاری طارق علی کی دعا پر ہوا۔

تبصرہ