شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67 ویں سالگرہ دنیا کے 90 ممالک کے ساتھ فرانس کے شہر پیرس میں بھی منائی گئی۔ قائد ڈے تقریب پیرس کے شمالی مضافات لاکورنیؤ میں ایک ریسٹورنٹ LA PALACE میں منعقد ہوئی، جہاں چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری مہمان خصوصی تھے۔
سالگرہ کی اس تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کی دعا کی گئی جبکہ کیک بھی کاٹا گیا۔ پروگرام میں محفل سماع بھی شامل تھی اور منہاج نعت کونسل نے قوالی پیش کی۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین نے سنگت کے موضوع پر خطاب کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر ادارہ چوھدری محمد اعظم اور جنرل سیکرٹری اظہر صدیق اور انتظامیہ نے یہ تقریب کامیاب انداز میں منعقد کی۔
اس سے پہلے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اس تقریب کے لیے لندن سے پیرس پہنچے
تھے، صدر منہاج القرآن فرانس چوھدری محمد اعظم نے تنظیم کے ہمراہ چارلس دیگال
ائیر پورٹ پر آپ کا استقبال کیا۔ سابق ناظم اعلی' شیخ زاہد فیاض اور پروفیسر علامہ
حسن میر قادری نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو خوش آمدید کہا۔
رپورٹ: اے کے راؤ، پیرس
تبصرہ