منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام قائد ڈے کی مرکزی تقریب 25 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوھدری نے کی۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد نواز ہزاروی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ شہزاد احمد قادری، محمد زبیر قادری، یاسر عمران قادری اور صدر منہاج القرآن نعت کونسل محمد سجاد قادری نے ثناء خوانی کی۔
تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے تمام مراکز سے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل نوفیتا سے شاہد اکرم اور امام و خطیب نوفیتا حافظ محمد نواز، منہاج القرآن مارتھونا کے امام و خطیب صوفی عبیداللہ چشتی، صدر پاک کشمیر سوسائیٹی یونان راجہ زبیر، مجاہد، چیئرمین کمیونٹی اتحاد یونان ملک مجید، علامہ شہباز صدیقی، مرزا نعیم، عمران پسوال، انصر اقبال بسرا، غلام مرتضیٰ قادری نے اظہار خیال کیا اور شیخ الاسلام کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ گلوکار استاد باقر چغتائی نے ترانہ پیش کیا۔ حاجی محمد بشیر عاصی نے شیخ الاسلام کی زندگی پر لکھا کلام پیش کیا۔ آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوھدری نے خصوصی خطاب بھی کیا۔
پروگرام میں نقابت کے فرائض خالد محمود قادری نے سرانجام دیئے۔ آخر میں تمام مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تبصرہ