منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 16 فروری 2018ء کو جامع مسجد ہما گرے اسٹریٹ میں جمعۃ المبارک کا اجتماع ہوا۔ یہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے قائدین اور ایم ڈی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے فیصل مشہدی نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔ حافظ اسماعیل خطیب نے جمعہ کے اجتماع میں شرکاء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بارے بریفنگ دی۔
فیصل مشہدی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات بارے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی دنیا بھر میں فلاحی منصوبہ جات میں سرگرم عمل ہے اور لاکھوں لوگ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے یوکے، برما، بنگلہ دیش، ہالینڈ، کینیا اور کینیڈا سمیت دنیا کے 90 ممالک میں فلاحی پراجکیٹس اور ان ممالک میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کرنے کے طریقہ کار بارے بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 600 سکول، 100 سے زائد ایمبولینس، فری ڈسپنسریز، ایک یونیورسٹی اور آرفن کیئر کا ادارہ آغوش بھی کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنجہانی جنوبی افریقہ صدر نیلسن منڈیلا کے علاقہ ایسٹرن کیپ ٹاون متھاتھا میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
فیصل مشہدی نے مزید کہا کہ گرے اسٹریٹ جامع مسجد کے چیئرمین اے وی محمد، حافظ اسماعیل خطیب اور چیف مانڈلا منڈیلا نے پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی۔ اس دورے میں انہوں نے پاکستان میں منہاج القرآن کے کام کو خود دیکھا اور سراہا۔ اس موقع پر اے وی محمد نے فیصل مشہدی کو شال پہنائی۔
جمعہ کی نماز سے پہلے ایک افریقی شخص نے اسلام قبول کیا۔ حافظ اسماعیل خطیب نے انہیں کلمہ شہادت پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نیا نام محمد جمعہ رکھا۔ علامہ ایوب طفیل، علامہ رفیق حسین ایڈم منہاجین، چوھدری افضل، محمد اشفاق مجتبیٰ اسلام، رانا آصف جمیل، جاوید اقبال اعوان، چاند بھائی اور منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے دیگر رفقاو کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے نو مسلم بھائی کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں علامہ طاہر رفیق نے دعا کرائی۔
تبصرہ