منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں 17 فروری 2018ء کو ایک مسیحی نوجوان سابقہ مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو گیا ہے۔ النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے ڈائریکٹر اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ علامہ محمد شریف کمالوی کے ہاتھ پر نوجوان نے اسلام قبول کیا۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے جنرل سیکرٹری محمد عارف زیری، محمد غازی، محمد کامران، مسعود احمداور محمد عدن اخلاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اسلام میں بہت دلچسپی رکھتا تھا کہ اور ان کے پاس آ کر اسلام کے حوالے سے مختلف سوالات کرتا، جس کے اس کو تسلی بخش جواب دیئے جاتے۔ کچھ عرصہ میں نوجوان کی دین اسلام میں دلچسپی مزید بڑھتی گئی اور وہ عیسائیت چھوڑ کر مسلمان ہو گیا اور اس کا نیا نام احمد رکھا گیا۔ اس موقع پر نوجوان کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
تبصرہ