امریکہ: منہاج القرآن یوتھ لیگ چائنہ اور کینیڈا کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ یوتھ پارلیمنٹ کی کانفرنس میں شریک ہونے والے منہاج القرآن یوتھ لیگ چائنہ اور کینیڈا سے آنے والے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ مؤرخہ 13 فروری 2018 کو ہانڈی ریسٹورنٹ نیویارک امریکہ میں دیا گیا۔ اس عشائیہ میں کینیڈا سے عبداللہ راجہ، ابراہیم شیخ اور لقمان بھائی جبکہ چائنہ سے جنرل سیکرٹیری منہاج ایشین کونسل محمد حفیظ اور ہالینڈ سے عبداللہ خان نے شرکت کی۔ یہ عشائیہ صدر منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ علامہ محمد شریف کمالوی کی طرف سے دیا گیا۔ جبکہ عشائیہ میں نیو جرسی سے سیکرٹری نشرواشاعت علماء کونسل امریکہ علامہ اویس منصف القادری، نیو یارک سے محمد اشتیاق، صغیر احمد، طارق محمود علوی، عدن اخلاق، عمر بن فاتح اور محسن ظہیر نے شرکت کی۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے سب کو خوش آمدید کہا اور سب کا تعارف کروایا۔ بعد ازاں چائنہ سے آئے ہوئے مہمان محمد حفیظ نے اقوام متحدہ میں ہونے والی کانفرنس کے متعلق بریف کیا۔ کینیڈا سے آئے ہوئے مہمان عبداللہ راجہ نے کینیڈا میں یوتھ لیگ کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کھانے کے بعد طارق محمد علوی نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر خوب رنگ جمایا۔ پروگرام کا اختتام دعا پر کیا گیا۔

تبصرہ