ڈربن: ساؤتھ افریقہ میں خاتون صحافی کا قبولِ اسلام

ساؤتھ افریقہ کی ڈربن یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم کی اسٹوڈنٹ نے دین اسلام کی آفاقی تعلیمات سے متاثر ہو کر قبول اسلام کر لیا ہے۔ 8 فروری 2018ء کو خاتون نے صدر منہاج القرآن نٹال علامہ طاہر رفیق سے ملاقات کی اور دین اسلام کے بارے میں ڈسکشن کی۔ شیخ عبدالقادر (صومالیہ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسکالرعلامہ طاہر رفیق نے خاتون صحافی اور ان کے ساتھ وفد کو اسلام کے بنیادی عقائد سمیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین مبین کے لئےگرانقدر خدمات کے بارے بریف کیا۔ یہاں اسلام کی آفاقی تعلیمات سے متاثر ہو کر خاتون نے علامہ طاہر رفیق کے ہاتھ پر خوش دلی سے دین اسلام قبول کرلیا۔ قبول اسلام کے بعد ان کا نیا نام عائشہ رکھا گیا۔ اس موقع پر نومسلم بہن نے علامہ طاہر رفیق کا شکریہ اداکیا اور شیخ الاسلام و منہاج القرآن کی دنیا بھر میں گرانقدر خدمات کو سراہا۔ آخر میں دُعائے خیر بھی کی گئی۔

تبصرہ