آئرلینڈ: ‏پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لائف ممبر بن گئے

تحریک انصاف آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر اور سجادہ نشین دربار عالیہ عبدو پور شریف میرپور، آزاد کشمیر پیر شیراز حسین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم مشن سے متاثر ہو کر لائف ممبر شپ حاصل کر لی ہے۔

اس موقع پر پیر شیراز حسین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، فکری اور دینی خدمات قابل ستائش ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں دنیا بھر میں احیائے اسلام اور اقامت دین کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس دور فتن میں جہاں ہر طرف سے اسلام کو بدنام اور اسکو منفی طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام کی اصل حقانیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا اور یورپ کی چکاچوند میں مادیت کے بتوں کے سامنے سربہ سجود لاکھوں نوجوان، مردوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کو اٹھا کر آپ نے صاحب گنبد خضراء کی دہلیز پر لاکھڑا کیا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو وہ اپنی جگہ لیکن منہاج القرآن کے ساتھ وابستگی اختیار کرنے سے ہماری زندگیاں سنور جائیں گئی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے ایگزیکٹو اور دیگر عہدیداران نے پیر شیراز حسین قادری کو منہاج القرآن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ