منہاج القرآن انٹرنیشنل موریشس کے زیراہتمام خانقاہِ چشتیہ Lower Vale میں یکم جنوری 2018 کو محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد حضرت احمد علی، محمد شفیق اور محمد اقبال چشتی نے نعت رسول مقبول ﷺ اور ختمِ رفاعیہ پیش کیا۔ محفل سماع میں علی اصغر، محمد اقبال اور اُن کے ساتھیوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں عارفانہ کلام پیش کیے۔ پروگرام میں علامہ طاہر رفیق نے خطاب کرتے ہوئے اولیاء کرام کی صحبت اختیار کرنے اور سنگت اپنانے کے بارے میں روشنی ڈالی۔ آخر میں کیک کاٹا گیا اور حاضرین کو کھانا پیش کیا گیا۔
تبصرہ