موریشس: سیدنا غوث الاعظم کی عرس تقریب میں علامہ طاہر رفیق کا خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل موریشس کے زیراہتمام 2 جنوری 2018ء کو محمد احسان گورا پیلس پر حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے رہنماء علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔ عرس پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآنِ مجید سے ہوا۔ نعت رسول مقبول ﷺاور ختم غوثیہ پڑھا گیا۔ پروگرام میں علامہ طاہر رفیق نے شان حضور غوث الاعظم کے موضوع پر گفتگو کی۔

پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل موریشس کے عہدیداران علامہ علی احمد چشتی، محمد مزمل، علی اصغر، محمد شفیق، اقبال بھائی اور اظہر بھائی نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں درود و سلام اور دُعائے خیر کی گئی اور حاضرین مجلس میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ