صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق 25 دسمبر کو تنظیمی و دعوتی دورہ پر موریشس پہنچے۔ منہاج القرآن موریشس کے سینئر عہدیدار حضرت علی احمد اور دیگر احباب نے اِن کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ رات کو عرس مبارک حضور غوث الاعظم (رحمتہ اللہ علیہ) کے موقع پر عظیم الشاں محفل پاک کے انعقاد کیاگیا، جس میں کثیر احباب نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ جس کے بعد بچوں نے مل کر قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔
علامہ طاہر رفیق نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور حضور غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں مدلل گفتگو کی۔ پروگرام کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
تبصرہ