منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ناظم مالیات محمد قیصر عمر نے06 جنوری 2018 کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقاتیں، گوشہ درود میں حاضری دی اور نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ قیصر عمر نے ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر سٹاف ممبران سے میٹنگ کے دوران کویت میں تنظیمی نیٹ ورک کی رپورٹ پیش کی اور مستقبل کی ورکنگ سے متعلق راہنمائی لی۔ کویت میں تنظیمی امور اور اسلامک سنٹرز کارکردگی پیش کرتے ہوئے انہوں مرکز کے تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے نظامت امور خارجہ کے گلف ڈیسک کی کوآرڈینیشن کو سراہا۔
رپورٹ: ملک محمد اعظم
تبصرہ